سندھ میں گندم کی بوریوں میں سے مٹی اور چوہے نکلتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

2  دسمبر‬‮  2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ  تھر میں پینے کا پانی نہیں جبکہ سندھ میں گندم کی بوریوں میں سے مٹی اور چوہے نکلتے ہیں، پی پی نے کراچی کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔

بٹگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتی ہے انہوں نے 2013 میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا، 2018 میں دو تہائی اکثریت سے جتوایا اور انشاء اللہ 2023 میں بھی کامیاب کرائیں گے اور عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جائیں گے۔ اگر ہم نے کوئی کام کیا ہے تو الیکشن میں عوام ہمیں چنیں گے، ورنہ ہمارا بھی وہی حال ہوگا جو اے این پی اور جے یو آئی کا ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت بچانے کے لیے آئی ایم ایف سے ڈیل کر رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ  تھر میں پینے کا پانی نہیں جبکہ کراچی میں کھٹارا بسیں چلتی ہیں، بلاول کو کہتا ہوں کے پی آکر دیکھو اور یہاں بی آر ٹی چلتی ہے۔ سندھ میں گندم کی بوریوں سے مٹی نکلتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved