صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، ی ڈی ایم رہنما خوش ہوجائیں، جیلوں میں انکے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔
صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی زیرِ صدارت جیل ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سےاجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے وزیرِ اعلیٰ اسپیشل پیکج پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کہ 576 کم عمر اور 854 نادار قیدی مفت پی سی او سہولت سے مستفید ہورہے ہیں اور 618 غریب قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کی جارہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 28 جیلوں میں کیبل نیٹ ورک سسٹم انسٹال ہوچکا ہے اور 15 مزید جیلوں میں کام جاری ہے، دس ہزار سے زائد واش رومز کی مرمت، 253 نئے واش رومز تعمیر کیے جا چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جیلوں کی حالت میں بہتری کا سفر قدم بہ قدم جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ اسپیشل پیکج برائے جیل خانہ جات محکمہ کے لیے بہتری کی نوید لایا ہوں۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پی ڈی ایم رہنما خوش ہوجائیں، جیلوں میں انکے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، وزیرِ اعلیٰ اسپیشل پرزنز پیکج کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں بہتری زور و شور سے جاری ہے۔