بڑھتی مہنگائی، ترک صدر نے نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا

2  دسمبر‬‮  2021

ترک صدر طیب اردوان نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں بڑھتی مہنگائی، کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹایا۔

رپورٹس کےمطابق رواں سال اب تک ترکی کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے 40 فیصد کمی ہوئی ہے جس سے مارکیٹ میں مہنگائی کی صورتحا ل ہے۔ترک صدر نے نائب وزیر خزانہ نیئر الدین نباتی کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔مستعفی ہونے والے وزیر خزانہ کو گزشتہ سال نومبر میں اس وقت عہدے پر فائز کیا گیا تھا جب ترک صدر کے داماد نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ملک کی خراب معاشی صورتحال پر ترک صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved