روس کا امریکی سفارتی عملے کے ارکان کوملک چھوڑنےکا حکم

2  دسمبر‬‮  2021

روسی وزیر خارجہ ماریا زخارووا نے ماسکو میں تین سال سے موجود امریکی عملے کو 31جنوری تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی سفارتی عملے کے775 ارکان کو آئندہ سال جنوری تک ملک سے نکلنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے اپنے ملک میں موجود روس کے 27 سفیروں اور ان کے اہلخانہ کو ملک سے نکال دیا ہے اور یہ حکم دیا تھا کہ وہ سب 30 جنوری تک ملک چھوڑ دیں گے۔امریکہ کے  اس عمل کے بعد روس نے جوابی وار  کیا ، روس کےوزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم جس طرح کا عمل ہو گا، اسی طرح جواب دیں گے۔

 اس کے ساتھ نائب وزیر خارجہ سرگئی ریاب کوو نے کہا کہ اگر امریکا اپنے اقدام کو منسوخ کردے تو روس بھی اس عمل کو روک کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانہ ملک میں کام کرنے والا واحد امریکی مشن ہے جس کے عملے کی تعداد 2017 میں 1200 سے کم ہو کر 120 ہو گئی تھی، اب امریکی عملے کے مطابق عملے کی مزید کمی کے نتیجے میں ان کے کام پر دباؤ بڑھے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved