میری اور حمزہ شہباز کی سوچ اور طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے، مریم نواز

27  ستمبر‬‮  2021

آج لاہور ماڈل ٹاؤن میں  ساہیوال ڈویژن کے پارٹی عہدیداران کے ساتھ تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اچھا انسان ہے، میری اور اس کی رائے،سوچ اور طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن ہم ایک ہیں، میں حمزہ کیلئے دل سے دعا گو ہوں،ہم دونوں متفق ہیں کہ ہمارے گھر اور جماعت کا سربراہ صرف نوازشریف ہے۔

شہباز شریف کے طرزسیاست کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں دل سے شہبازشریف کی خدمات کی معترف ہوں، اگر آج شہباز شریف کی حکومت ہوتی تو ادویات گھروں میں مل رہی ہوتیں۔

ان کا صرف قوم کو رلانے کا وعدہ پورا ہوا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ماضی،حال اور مستقبل مسلم لیگ ن ہی ہے، اگر ن لیگ نہیں تو اور کون سی جماعت  ہو سکتی ہے۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود انکا ایک ہی وعدہ پورا ہوا کہ میں قوم کو رلاؤں گا۔

یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہے ہیں

موجودہ حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا زوال قریب ہے، یہ الیکشن کمیشن پر اس لیے حملےکررہے ہیں کیونکہ انہیں اپنے پول کھولنے کا ڈر ہے۔ الیکشن کمیشن پر غصہ صرف اپنی چوریاں چھپانے کیلئے نکالا جارہا ہے۔

کنٹونمنٹ انتخابات میں آمریت کے دور سے برے حربے استعمال کئے گئے

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے انتخابات میں آمریت کے دور سے زیادہ برے حربے استعمال ہوئے لیکن ہمیں بڑی کامیابی ملی، کشمیر کے الیکشن میں  پی ٹی آئی نے چھ لاکھ اور ہم نے پانچ لاکھ ووٹ لیا تھا لیکن ہم ٹی وی پر ہرا دئیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ  26 ستمبر 2021ء کو راولپنڈی جبکہ 18 ستمبر 2021ء کو سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved