عرب فوجی اتحاد کے یمن میں فضائی حملے، ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء کے 45 جنگجو ہلاک

2  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد کے یمن میں مختلف فضائی حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاء کے 45 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق یہ فضائی حملے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں کئے گئے، جس میں حوثی ملیشیاء کے ٹھکانوں اور دیگر تنصیبات کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے لڑاکا طیاروں نے حوثی ملیشیاء کے ٹھکانوں اورگاڑیوں کو نشانہ بنایا، اور فضائی بمباری میں ان کی 6 فوجی گاڑیاں مکمل تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

قبل ازیں عرب اتحاد نے 30 نومبر 2021ء کومآرب کے جنوب میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا، اور اس فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کے 60 سے زیادہ ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved