اوبر کا بھارت میں وٹس ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کرنے کی سروس متعارف کرنے کا فیصلہ

2  دسمبر‬‮  2021

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے میٹا کے اشتراک سے بھارت میں وٹس ایپ کے ذریعے رائیڈ بکنگ کی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سروس کا اعلان میٹا اور اوبر انتظامیہ نے 2 دسمبر 2021ء کو ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس سروس کے ذریعے صارفین اوبر کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کئے بغیر اپنی رائیڈ بک کر سکیں گے، مسافر کی رجسٹریشن، رسید اور منزل تک پہنچنے سمیت تمام مراحل وٹس ایپ کے چیٹ روم میں ہی کئے جاسکیں گے۔

اس سروس کا آغاز بھارتی شہر لکھنوؤ سے کیا جائے گا، اور ابتدائی نتائج کے تجزئیے کے مطابق اس کا دائرہ کاردیگر بھارتی شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

اوبر کی سینئر ڈائریکٹر آف بزنس ڈیویلپمنٹ نندنی مہیشواری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کا سفر آسان ترین اور آرام دہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ مسافر وں کیلئے معمولات زندگی نمٹانے میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved