شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع، الیکشن 20 دسمبر کو ہوگا

3  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی جس کے لیے مشیرخزانہ شوکت ترین سمیت 4 امید وار مدے مقابل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن پشاور کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین ، این پی کے شوکت امیرزادہ، پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امید وار ظاہر شاہ نے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔مشیر خزانہ شوکت ترین کے وکیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے پشاور میں واقع دفتر میں سینیٹ انتخاب کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔شیڈول کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں 20 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 6 دسمبر کو ہوگی جبکہ 8 دسمبر تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور ٹریبیونل کی جانب سے اپیلوں پر حتمی فیصلے 10 دسمبر تک کیا جائے گا۔امیدوار اپنے کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے کے پی سے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved