وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے اپوزیشن کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔
اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے، سات دہائیوں میں پہلی بار کوئ حکومت اپنی سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2021
وزیراطلاعات نے کہا کہ 70 سالوں میں پہلی بار کوئی حکومت سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کررہی ہے، یہ سیاسی نہیں قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔ دوسری طرفتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔