معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ باجی 15دن کی چھٹی پر چلی گئی ہے باجی اس لیےچھٹی پر گئی ہے کہ نئی آڈیو آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کاشکریہ اداکرتاہوں اورمبارکباد دیتا ہوں، عمران خان کےساتھ اوورسیز پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔ ماضی کی کسی حکومت نے انہیں یہ حق دینے کا نہیں سوچا، سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے دوغلا پن ظاہر کیا۔شہبازگل نے کہا کہ باجی 15دن کی چھٹی پر چلی گئی ہے باجی اس لیےچھٹی پر گئی ہے کہ نئی آڈیو آرہی ہے وہ آڈیو بھی میڈیا کے استحصال کے حوالے سے ہے ہمیں کہا جاتا تھا نوکریوں سے نکلوایا گیا ہے اس آڈیو میں پتہ چلے گا کہ کس کو نکالا ہےکہاں سے نکالا ہے 15دن میں باجی آگئی تومیرا نہیں خیال صحافیوں کا سامنا کرنے پر آمادہ ہوگی۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ 30مارچ سے پنجاب کے ہر شخص کے ہاتھ میں ہیلتھ کارڈ ہوگا عوام کے ہاتھ میں ہیلتھ اور تعلیم کارڈہوگا، 5سال مکمل ہوئے تو یہاں پر اسپتال اور یونیورسٹی ہوگی کوشش کررہے ہیں مہنگائی کم کریں یہی وزیراعظم ہیں جو آپ کی تکلیف کوسمجھتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں۔عام آدمی کو اشیاء خوردو نوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔