بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

3  دسمبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیلاروس کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے فوری عالمی معاونت کی ضرورت ہے، پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved