پنجاب میں 6 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے

3  دسمبر‬‮  2021

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پنجاب کے 6 ڈی پی اوز کے تقرر اور تبادلے کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا طاہر الرحمٰن کو ڈی پی او جہلم جبکہ ندا عمر چٹھہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رضوان احمد خان کو ڈی پی او سرگودھا جبکہ علی رضا کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد اور ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved