عرب فوجی اتحاد کے یمن میں بڑے حملے، ایرانی ملیشیاء کے 90 جنگجو ہلاک

3  دسمبر‬‮  2021

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے شہر مآرب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 13 بڑے حملے کئے ہیں، جن میں 90 سے زائد ایرانی ملیشیاء کے جنگجو ہلاک اور 8 فوجی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

یمن میں عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے 3 دسمبر 2021ء کو جمعے کے روز اعلان کیا کہ یہ کاروائیاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی ہیں۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ صنعاء میں حوثیوں کے عسکری ہدف پر فضائی حملے میں ایران نواز ملیشیاء کے متعدد ٹھکانے تباہ اور 45 سے زائد جنگجو ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ان تمام کارروائیوں میں شہری مقامات اور شہریوں کو نقصان سے بچانے کیلئے پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved