دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

4  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نےبنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اورآخری ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظرآ رہی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اورپہلے ٹیسٹ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے کوشش ہو گی کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل کیا جائے۔بنگلا دیش کی ٹیم میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیت چکا ہے۔
پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔
بابراعظم(کپتان)، محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، ساجد خان اورشاہین شاہ آفریدی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved