امید ہے عمران خان سری لنکن شہری کے قاتلوں کوسزا دیں گے، وزیراعظم سری لنکا

4  دسمبر‬‮  2021

سری  لنکا  کے  وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے کہا ہے کہ یقین ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنا وعدہ پورہ کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تمام افراد کوسزا دیں گے۔

 گزشتہ روز سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں غیر ملکی فیکٹری منیجر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی جس کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دلوانے کا اعلان کیا تھا۔

اب سری لنکن وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے نے بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شدت پسند ہجوم کے ہاتھوں پریانتھا دیاودانا کے بیہمانہ اور سفاکانہ قتل کو دیکھ کر حیرت ہوئی۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔

 تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ فیکٹری منیجر زبان سے نا آشنا تھا جس وجہ سے اسے کچھ مشکلات درپیش تھیں تاہم فیکٹری مالکان نے ملازمین کےساتھ تنازع حل کرایا اور فیکٹری منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی لیکن کچھ ملازمین نے بعد میں دیگر افراد کو اشتعال دلایا جس پر بعض ملازمین نے منیجر کو مارنا شروع کردیا۔

تحقیقات سے پتا چلا ہےکہ سڑک بند ہونے سے پولیس کی نفری کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور ڈی پی او بھی خود پیدل بھاگ کر جائے وقوعہ پر پہنچے  مگر ان کے پہنچنے تک ملازمین فیکٹری منیجر کی لاش کو جلا چکے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved