مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے3ارب ڈالرموصول ہوگئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اورسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔
Good news, US$3 billion Saudi deposit received by SBP. I want to thank His Excellency Crown Prince Mohammed Bin Salman and Kingdom of Saudi Arabia for the kind gesture.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 4, 2021
یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا . معاہدے کے تحت سعودی فنڈاسٹیٹ بینک کےپاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا اور ڈپازٹ رقم اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنے گی۔
بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے۔