پاکستان کو لوٹنے والے چند خاندان امیر ہو گئے،ملک غریب ہو گیا، اسد عمر

4  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو ماضی میں سینما کے ٹکٹ بیچتے تھے آج ان کے محل بن گئے ہیں،گوالمنڈی میں گھومنے والے آج لندن کے محلوں میں مزے کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا اور میئر کو بااختیار بنائیں گے۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا میئر عوام کو جوابدہ ہو گا اور اب لیڈر نہیں بلکہ عوام بااختیار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کو آئندہ 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور جون 2022 تک اسلام آباد میں 100 نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جن سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔اس وقت اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں کئی جگہوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور اسلام آباد کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں 5 شہروں میں کچھ خاندانوں کا مکمل قبضہ رہا ہے جبکہ گوالمنڈی میں رہنے والوں کے اربوں کے فلیٹس لندن اور دبئی میں بن جاتے ہیں۔ مریم نواز کہتی تھیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن خرم شیر زمان نے ٹھیک کہا آپ کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی عزت نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چند خاندانوں نے ترقی کی اور پاکستان پیچھے چلا گیا ۔
یاد رہے کہ گذ شتہ دن گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آئندہ 15 روز میں میں ختم ہونے والی ہے.

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved