سیالکوٹ واقعے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ایسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے پر ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت اورشرمناک ہے، جامع تحقیقات ہونی چاہیے، ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوتﷺ کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔ اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیر قانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہےکہ وہ قوم کی اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں گے۔
بصد احترام مولانا صاحب ایسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چائیے- اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیر قانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا- علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں راہنمائی فرمائیں گے- https://t.co/MFV7wCI6Ai
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 4, 2021