سیالکوٹ واقعہ، وزیراعظم کا سری لنکا کے صدر سے رابطہ

4  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کرنے کیلئے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے سے رابطہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی اور بتایا کہ سیالکوٹ میں پریانتھا دیاودانا کے قتل پر پاکستانی قوم کو بھی غصہ ہے اور قوم سری لنکا سے شرمندہ ہے۔
وزیراعظم کے مطابق انہوں نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اب تک 100 سے زائد ملزم گرفتار ہوچکے ہیں۔
عمران خان کے مطابق انہوں نے سری لنکن صدر کو یقین دلایا کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔


یاد رہے کہ سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، مبینہ توہین مذہب پر فیکٹری ملازمین نے تشدد کر کے سری لنکن منیجر کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، دوسری طرف صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved