سیالکوٹ واقعہ، مقتول کی اہلیہ کی وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل

4  دسمبر‬‮  2021

سیالکوٹ واقعہ کے مقتول کی اہلیہ نے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے ، ان کا کہنا تھا میرے شوہر اوردو بچوں کو انصاف دیا جائے۔
عالمی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے ، ان کا کہنا تھا میرے شوہر معصوم انسان تھے، خبروں سے پتا چلا کہ میرے شوہر کو پاکستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کی اہلیہ نے سری لنکا کے صدر اور پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر اوردو بچوں کو انصاف دیا جائے۔
مقتول فیکٹری منیجر کے بھائی کا کہنا تھاکہ پریا نتھا 2012 سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کر رہے تھے، فیکٹری کے مالک کے بعد پریانتھا نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تعلیم کے اعتبار سے پریا نتھا کمارا ایک انجینیئر تھے اور ان کے دو بچے ہیں جن کی عمریں 14 اور 9 سال ہیں۔
یاد رہے کہ سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، مبینہ توہین مذہب پر فیکٹری ملازمین نے تشدد کر کے سری لنکن منیجر کو قتل کر دیا اور لاش کو جلا دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، دوسری طرف صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved