وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ قومی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے، ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔
آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی اصل وجہ بین الاقوامی منڈیاں ہیں جہاں پر مہنگائی ہے اور یہ پوری دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ ہی معیشت کے حوالے سے غلط بات کی ہے اور اب بھی وہ معیشت کے حوالے سے غلط کہہ رہے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح شہباز شریف نےقوم سے غلط بیانی کی آج پاکستان کی معیشت 5% کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور اس سے بےروزگاری میں اضافہ نہیں بلکہ کمی واقع ہوتی ہے۔ مہنگائی کی عالمی لہر سےتمام دنیا متاثر ہوئی جبکہ ورلڈ بینک رپورٹ میں کورونا کے باوجود پاکستان میں غربت میں کمی ہوئی۔ @Hammad_Azhar pic.twitter.com/St0zzEe6dB
— PTI (@PTIofficial) December 4, 2021
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں کمی ہوئی ہے اور پاکستانی معیشت پانچ فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہے۔ پانچ فیصد شرح نمو کا مطلب ہے کہ بے روزگاری میں کمی ہورہی ہے اور معیشت ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونگی۔
اپوزیشن لیڈر کی مہنگائی کو لیکر حکومت پر تنقید کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکے قومی معیشت کی سمت درست کی اور اگر ان کی پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہوتا۔