اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پمز اسپتال سے کچہری منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس شہباز گل کو سخت سکیورٹی کے ساتھ پمز اسپتال کے پچھلے دروازے سے روانہ ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال سے عدالت جاتے وقت شہباز گل نے منہ پر آکسیجن ماسک لگایا ہوا تھا اور انہیں وہیل چیئر پر اسلام آباد کچہری منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔اسلام آباد کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کمرہ عدالت کے باہر ایف سی کی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو بالکل فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔