وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ خاندانی سیاست کے گرد گھومتی ہے، نوازشریف عدالت میں ثبوت پیش کرنے کی بجائے سیاسی رنگ بازی کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مہنگائی اور گورننس کے متعلق حکومت پر تنقید کے ردعمل میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ نااہل لیگ خاندانی سیاست کا محور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سیاست کی الف ب ج د سے بھی ناواقف ہیں، اور ان کے ابو جی بھی سیاسی خلفشار کا شکار ہیں۔ ن لیگ کی سابقہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو لوٹ کر کھانے والے عوام کے مجرم ہیں، اس خاندان نے سیاست کو اپنے ذاتی کاروباری فوائد کیلئے استعمال کیا، ان پر عوام کو لوٹنے کے بے شمار کیس عدالت میں موجود ہیں، لیکن نااہل شریف عدالتوں میں جوابدہی کے بجائے سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہیں۔