روس آئندہ برس یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکہ

4  دسمبر‬‮  2021

امریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرائن پر فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اور خفیہ معلومات کے مطابق یہ حملہ آئندہ برس کے آغاز میں کیا جا سکتا ہے۔

امریکی جریدے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روسی حکام آئندہ برس کے آغاز تک یوکرائن میں ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہے ہیں، لیکن اس سے بھی زیادہ باعث تشویش امر یہ ہے کہ اس تعداد کے نصف سے زیادہ فوجی پہلے ہی یوکرائن کی سرحد کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن کو روسی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دے دی گئی ہے، جس کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ماسکو کی یوکرائن میں فوجی کاروائی کو مشکل ترین بنا دے گا۔

دوسری جانب برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخروا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ یوکرائن کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کیلئے ایک خفیہ آپریشن کر رہا ہے، جس کی ذمہ داری بعد ازاں روس پر ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یوکرائن کا ردعمل

یوکرائن کے وزیر دفاع اولیکسی نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ یوکرائن کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس کے آغاز میں روسی حکام اس تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اور یوکرائن کی حکومت نے بھی آئندہ برس کی پہلی سہہ ماہی میں روس کی جانب سے فوجی حملے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved