عرب فوجی اتحاد کی یمن میں تازہ کاروائیوں کے دوران 60 سے زائد حوثی جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں، اور ان کی 7 فوجی گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف مختلف مقامات پر 11 فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں کی جانے والی کاروائیوں میں عرب اتحاد کو نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، اور باغیوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق عرب اتحاد کی حمایت یافتہ یمنی فوج نے گذشتہ 2 روز میں بیہان، اوسیالان اور حریب میں کامیاب کاروائیاں کی ہیں، جن کے سبب اس نے بیہان اور حریب کے درمیان حوثیوں کی سپلائی لائن منقطع کردی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ 3 روز کے دوران عرب فوجی اتحاد کی جانب سے مختلف کاروائیوں میں 200 سے زائد حوثی باغیوں کی ہلاکت اور درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔