امریکہ کا آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز رفتار کے حامل میزائل کا تجربہ

28  ستمبر‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی): امریکہ نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز رفتار کے حامل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پنٹاگون نے کہاکہ 2013ء کے بعد اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ امریکہ کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے ) کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سانک ایئر بریدنگ ویپن کنسپٹ (ایچ اے ڈبلیو سی ) کی پرواز کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ رواں برس جولائی میں روس نے بھی ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ تجربے کی کامیابی پرروسی صدر کا کہنا تھا کہ اس میزائل کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved