حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

5  دسمبر‬‮  2021

لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔
مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری اسلم گِل سمیت 11امیدوار میدان میں ہیں جبکہ حلقے میں ووٹر کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور پریزائڈنگ افسران فوراً ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 بھیجیں گے۔
خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ادھرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کو پیکوروڈ کا ریلی نکالنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے3روز میں جمع کرانے کاحکم دیاگیاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved