پاکستان کے راستے بھارت سے گندم لے جانے کی منظوری، طالبان کا پاکستان کے فیصلے پر خوشی کا اظہار

5  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عوام کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت حکومت پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ کے راستے افغانستان ترسیل کی انسانی ہمدردی کی غیرمعمولی بنیاد پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ہفتے کو ملاقات کے دوران فیصلے سے آگاہ کیا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقاہر بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ امیر خان متقی نے افغانستان کے ٹرکوں میں گندم کی منتقلی کی اجازت دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر بروقت افغانستان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں پر حالات خراب ہوسکتے ہیں،لہٰذا تمام ممالک افغانستان کی مدد کریں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے اپیل کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک نے امداد فوری طور پر افغانستان بھیجی جبکہ بھارت نے 50ہزار میٹرک ٹن گندم سمیت دیگر اشیاء دینے کی پیشکش کی تھی اور یہ اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان جانا تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران اس پیشکش کو منظور کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت یہ گندم پاکستان کے راستے افغانستان تک پہنچانے کا عزم کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved