وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کوہوگا، وزیراعظم عمران خان کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔
The PM @ImranKhanPTI will inshallah inaugurate Karachi’s first modern transport system, greenline BRT, on the 10th of December.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 5, 2021
اس سے قبل انہوں نے کہاتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے اور 2 ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی پہلی کھیپ میں 40 بسیں گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھیں، اس موقع پر کراچی پورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی، بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔