پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن سیاسی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں۔اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، آج 20 فیصد سے بھی کم ووٹ کاسٹ ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پارٹی ووٹرز کو گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، ہم نے اپنے ووٹرز کو آج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ این اے 133 لاہور میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار اور ان کی اہلیہ کو کورنگ امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پہلے ریٹرننگ افسر، پھر ایپلیٹ ٹریبونل اور پھر لاہور ہائیکورٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز سے قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزامات سامنے آئے تھے۔
اس سے پہلےاعجاز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، لاہور میں این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں خواتین کو قرآن پاک پر حلف لیکر ووٹ کے بدلے پیسے دیے جا رہے ہیں۔
ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب۔
لاہور NA 133 الیکشن میں خواتین کو قرآن پاک پر حلف لے کر ووٹ کے بدلے پیسے دیے جا رہے ہیں اسی وجہ سے یہ EVM مشین کے خلاف ہیں۔@PTIofficial pic.twitter.com/8bBNAAVGg5— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) November 27, 2021