مالی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق مالی میں مسافروں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزموں نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر بس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اس سے پہلے بھی مسلح افراد نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔
تاہم کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کے جنگجو کافی سرگرم ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
افسوسناک واقعہ، مالی میں مسافر بس پر فائرنگ،31افراد ہلاک
5
دسمبر 2021