انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

5  دسمبر‬‮  2021

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آتش فشاں کے پھٹنے سے ایک 41 سالہ شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا اس کے علاوہ 13 افراد ہلاک متعدد زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق نواحی گاؤں ملبے کی زد میں آئے، اور دھویں کی وجہ سے سورج چھپ گیا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ مقامی وقت کے مطابق آتش فشاں دوپہر کے ڈھائی بجے پھٹا ہے۔ ایئرلائنوں کو راکھ کے 15,000 میٹر تک بلند ہوتے بادل کے خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کام نے تین میل کے دائرے کو ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والا دھواں 40 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا۔دوسری جانب آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہزاروں افراد  کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ یہ انڈونیشیا کے 130 زندہ آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔

انڈونیشیا بحر الکاہل کے آتشیں پر واقع ہے جہاں براعظم آپس میں ٹکراتے ہیں جس سے آتش فشاں اور زلزلے پیدا ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved