ڈھاکا ٹیسٹ، دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے روک دیا

5  دسمبر‬‮  2021

ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہونے پر وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز بھی خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد ہوا۔ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش اور پچ گیلی ہونے کے باعث میچ کھانے کے وقفے کے بعد شروع ہوا تاہم ابھی صرف 6.2 اوورز کا کھیل ہوا تھا کہ بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روک دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 بیٹنگ کر رہے تھے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کی اور وہ 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم نے بھی 71 رنز بنا لیے ہیں۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان بنگلادیش کو وائٹ واش کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved