شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں۔
مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا جلاس مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، اور لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کیں۔ جو کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں مہنگائی ، بیروزگاری اور خراب معیشت سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
رپرٹ کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، تاہم لانگ مارچ کب ہوگا اور استعفے کب دینے چاہئیں، وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔
اسٹئیرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔