بھارتی فورسز نے ریاست ناگالینڈ میں اپنے ہی شہریون پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 14شہری ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ریاست ناگالینڈ میں 14 شہری ہلاک ہو گئے جس کے بارے میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ غلطی سے کی۔
بھارتی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز خفیہ اطلاع پر باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے تھے تاہم انہوں نے جس گاڑی پر فائرنگ کی وہ عام شہریوں کی نکلی۔گاڑی میں گاؤں والے سوار تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں 13 گاؤں والے ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے سیکیورٹی فورسز کو گھیر لیا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا۔ پورے علاقے میں بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وہ ہفتے کی شب رات گئے فائرنگ کے ایک واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر پر غمزدہ ہیں۔امیت شاہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔