مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

5  دسمبر‬‮  2021

مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت، مدھیہ پردیش میں پولیس کو کاغذی کارروائی میں اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج چوہان نے ریاستی پولیس کو اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کرکے مکمل طور  پر ہندی الفاظ استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس برطانوی دور سے اردو اور فارسی اصطلاحات استعمال کرتی آ رہی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے بھی وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان کے حکم کے بعد محکمہ پولیس کو اردو اور فارسی زبانوں کے الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پہلے بھارت میں کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں جس میں اردو کے استعمال سے روک دیا گیا تھا، یوم اردو کے سیمینار میں علامہ اقبال کی تصویر کو  ہٹا دیا تھا۔ فیب انڈیا نے کپڑوں کے اشتہارمیں دیوالی سمیت دیگر ہندو رسوم ورواج کو اجاگرکیا لیکن اس کا ٹائٹل اردوزبان میں رکھے جانے کی بناء پرمخالفت کا سامنا کرنا پڑااور کمپنی کے بائیکاٹ کی آن لائن مہم چلا دی گئی تھی جس کے بعد کمپنی نے اشتہار کو ہٹا دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved