وزیراعظم کا سری لنکن منیجرکو بچانے کی کوشش کرنے والےشہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

5  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم نے سری لنکن مینجر پرینتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والےشہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغا م میں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن مینجر پرینتھا کو بچانے کے لیے قاتلوں کے سامنے کھڑے ہونے پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کا اعلان کردیا ۔


وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن مینجر کو بچانے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی۔
یاد رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب اور گستا خی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔
مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کرلیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا۔
سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved