وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج ن لیگ الیکشن میں اکیلی ہی بھاگ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اکیلے بھاگ کر پہلے نمبر پر آنے کے شادیانے بجائے جائیں گے، ووٹر ٹرن آؤٹ بہت ہی کم ہونے سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ جس میدان میں خان کی جماعت نہیں وہاں عوام کی دلچسپی نہیں جبکہ قوم ان چوروں کو پہچان چکی ہے۔
آج ن لیگ الیکشن میں اکیلی ہی بھاگ رہی ہے اور ابھی شام کو اکیلے بھاگ کر پہلے نمبر پر آنے کے شادیانے بجائے جائیں گے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ بہت ہی کم ہونے سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ جس میدان میں خان کی جماعت نہیں وہاں اب پبلک کا کوئی انٹرسٹ نہیں۔ قوم ان چوروں کو پہچان چکی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 5, 2021
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں آمنے سامنے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
دوسری طرف لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔
این اے 133 لاہور کے 254 میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز آگے، جبکہ پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک 21365 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے اسلم گل 13584 ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔