پاک فضائیہ نے تیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا

5  دسمبر‬‮  2021

پاک فضائیہ نے اسلام آبادپولو کلب میں کھیلا جانے والا تیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایک سنسنی خیز فائنل میں پاک فضائیہ نے پی اے ایف بلیو کو پانچ کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور ٹائٹل کی حقدار ٹھہری۔ اس فائنل کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔

مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی دی۔ ائیر چیف نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کی تعریف کی۔ مہمان خصوصی نے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

 

29 نومبر کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پی اےایف، پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائیٹ، آسیان کالاباغ، بوکیوال، براق اے ایس سی، ہاکونہ مٹاٹا اور پی بی جی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سفارت کاروں، فوج اور سول کے اعلٰی عہدیداران کے علاوہ پولو گیم کے شائیقین نے یہ دلچسپ فائنل میچ دیکھا۔ چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985ء میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ پاک فضائیہ کے اسپورٹس کیلنڈر میں ایک اہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved