وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج این اے 133 کے انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خالی میدان میں بھی نہیں جیت سکتیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ این اے 133 کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، اس سے ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے، جس کے بغیر میدان ویران ہے۔
لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائ کم رہی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے جس کے بغیر میدان ویران ہے #PTI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 5, 2021
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انتہائی کم ٹرن آؤٹ کی وجہ پی ٹی آئی کے امیدوار کا میدان میں نہ ہونا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی ضمنی انتخابات میں عدم توجہ حکومت پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کر دیا، حلقے کی 90 فیصد عوام نے تحریک انصاف کی اپیل پر ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔ جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کیلئے عوام کو کیسے نکالے گی۔
جو اپوزیشن ووٹروں کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی۔ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا
ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف الیکشن سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی۔— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 5, 2021
انہوں نے احتجاج پر نکلی ہوئی اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے، اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔
ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے۔
اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) December 5, 2021