وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ محکمہ صحت کیلئے سندھ حکومت کو ساڑھے 600 ارب روپے ملے، لیکن وہ سارے جعلی اکاؤنٹس میں چلے گئے، کیونکہ وزیراعلیٰ سندھ زرداری کا فرنٹ مین ہے۔
عمر کوٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے تعمیر کئے گئے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور یوم ثقافت سندھ کے موقع پر پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں سپلائی چین متاثر ہوا، سندھ حکومت نے کورونا میں راشن کی جگہ لوگوں کو صرف بھاشن دیا، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین اور ضرورت مندوں کو پیسے دیئے۔
زرداری کا بیٹا پرچی چیئرمین ہے
مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کا ایک بیٹا پرچی چیئرمین ہے، وہ پرچیاں لہرا کر سندھ کے حقوق کی بات کرتا ہے، حلیم عادل شیخ سندھ کے اپوزیشن لیڈر ہیں، لیکن اسمبلی میں ان کا مائیک بند کردیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کسی کمیٹی میں نمائندگی نہیں دی گئی، احتساب کی کمیٹی میں شرجیل میمن اور فریال تالپور بیٹھے ہیں، عمران خان نے مفت علاج کے لیے صحت کارڈ کی سہولت دی، لیکن سندھ کی عوام کو سہولت دینے میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے۔
سندھ کی گندم دو چوہے کھا گئے
مراد سعید نے سندھ حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گندم سرپلس ہے، لیکن یہاں گندم اور آٹا مہنگا ہے، دو چوہے موجود ہیں وہ گندم کھاگئے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی طرف سے سندھ کو ضرور سہولیات دے گی۔
عرصہ دراز سے سندھ پر حکمرانی کرنے والوں نے سندھ پر کوئی توجہ نہیں دی
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس ک ذاتی غلام سمجھتی ہے، جی آئی ٹیز موجود ہیں جس میں انکشاف ہوا کہ پولیس شگرملز پر قبضے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ کے ہر مسئلے پر آپ کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے حکمران رہنے والوں نے سندھ پر کوئی توجہ نہیں دی، ہم یہاں تبدیلی کے خواہاں ہیں، گورنر سندھ عوام کے مسائل سن رہے ہیں، اور وہ حل بھی کئے جا رہے ہیں۔
This was just a worker's convention by PTI Sindh Workers on #SindhiCulturalDay2021; it is going to be a revelation for PPP & other parties when PM Imran Khan holds a Jalsa there. Per @MuradSaeedPTI, Sindh seems ready for Change. IA, we will form Govt here as well in 2023. pic.twitter.com/OBEaj0qJPg
— PTI (@PTIofficial) December 5, 2021