سانحہ سیالکوٹ نے سر شرم سے جھکا دیا، وزیراعظم

6  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج  امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا،  جس میں سیالکوٹ سانحہ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، اور تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔انہوں نےہدایت کی کہ سیالکوٹ واقعے کے تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ 3 دسمبر 2021ء کو جمعے کے روز سیالکوٹ میں موجود راجکو گارمنٹس فیکٹری میں سری لنکن مینجر کو توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل کر دیا تھا، اور اس کی لاش کو بھی جلا دیا گیاتھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں آج  گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سانحے کی حکومت، اپوزیشن ، مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر نے مذمت کی ہے۔ سری لنکاکے مقتول شہری پریانتھا کمارا کی میت آج کولمبو روانہ کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved