پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

6  دسمبر‬‮  2021

پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر سیاچن گلیشئر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں موجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجرعرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹر اورپاک فوج  کے دستے حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved