احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد مقرر

6  دسمبر‬‮  2021

وفاقی حکومت نے موجودہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن  کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد مقرر کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں قاضی جمیل الرحمٰن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

احسن یونس اس سے وقت ڈی جی آپریشنز لاہور کے عہدے پر تعینات ہیں، اور اس سے قبل وہ سی پی او راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قاضی جمیل الرحمٰن کو شہر میں جرائم پر قابو پانےمیں ناکامی پر ہٹایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قاضی جمیل الرحمٰن  کو رواں برس 7 جنوری کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved