تمام ایجنسیاں نادرا کو ڈیٹا فراہم کرنے کی پابند ہوں گی، صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کر دیا

6  دسمبر‬‮  2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کر دیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا ہے، جس میں  آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس  2000ء کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ہے۔

نادرا آرڈیننس میں ترمیم کے بعد تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی، اور نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا بے ضابطگی تصور کی جائے گی، جس پر متعلقہ قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved