سانحہ سیالکوٹ، ملک عدنان آج رات خاص مہمان کے طور پر وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے

6  دسمبر‬‮  2021

سری لنکن مینجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان آج رات وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک عدنان ہمارا فخر ہیں، اور پوری قوم کو ان پر ناز ہے، انہوں نے کہا کہ ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا، وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔ کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک عدنان کو آج سخت سیکیورٹی میں سیالکوٹ سے اسلام آباد لایا گیا تھا، جہاں آج رات قیام کے بعد کل وزیراعظم ہاؤس میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ملک عدنان کی بہن کا اپنے بھائی کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاش وہاں بھائی جیسے کچھ اور لوگ بھی ہوتے تو  پریانتھا کمارا کی جان بچ جاتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved