آصف علی زرداری نے پھرنواز شریف پر تنقید کے تیر برسا دئیے

6  دسمبر‬‮  2021

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج نوازشریف کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کے تیر برسا دئیے۔

آج بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2008ء میں جیتنے کے بعد ہم کامیابی کی طرف جارہےتھے،  لیکن اس کے بعد آر او الیکشن کرا دئِے گئے، اس طرح ہم سے انتخابات چھینے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے حساب سے گلیاں، محلے، برادریاں دیکھ کر حلقے بنائے، انہوں نے صرف لاہور ہی نہیں پورے پنجاب میں حلقے  اپنے حساب سے بنائے،  انشااللہ ہم  یہ حلقے تبدیل کریں گے، ہم ہرجگہ پر ہم الیکشن لڑیں گے، ہرمحلے میں ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے نواز شریف کانام لئے بغیر کہا کہ  یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں، جواس دھرتی میں مرنا نہیں چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے، ہم اس دھرتی کےہیں اور یہیں مریں گے۔

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے متعلق ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے اچھی کارکردگی دکھائی، ٹرن آؤٹ بڑھالیتےتو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا الیکشن میرے لئے مشکل نہیں، لیکن ہماری کمزوریاں سامنے آ جاتی ہیں۔

سابق صدر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بہت بڑی کانسپرنسی کی وجہ سے بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کوتوڑنا چاہتی ہے، اور  ہم نے ملک بچانے کا عہد کیا ہے۔اب بھی میرے دماغ میں ایسے منصوبے ہیں، جن پر کام کرنے سے ملک کامیاب ہو سکتا ہے۔ انہوں کے کہا کہ  دعا کریں اللہ ہمیں اقتدارکا موقع دے، میری پارٹی  کوورلڈ وائیڈ پارٹی  بنادیں، باقی میں ان کوسنبھال لوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved