طالبان کےقائم مقام وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے ایک بیان میں کہا کہ عبوری حکومت نے افغانستان کے سنہری جمہوری دور کے دوران استعمال ہونے والا آئین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،1964ء کے اس کو مختصر عرصے کیلئے ترامیم کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ اس آئین میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، لیکن اس میں دیگر غیر شرعی شقیں ختم کر دی جائیں گی۔ آئین کے متن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس میں سے جو بھی قانون شریعت اور امارت اسلامیہ کے اصولوں سے متصادم پایا جائے گا، اسے نکال دیا جائے گا۔
طالبان کا غیر شرعی شقیں نکال کا 1964ء کا آئین نافذ کرنے کا فیصلہ
28
ستمبر 2021