نیٹو اپنی جغرافیائی حدود تک محدود رہے، برابری کی بنیاد پر مذاکرات کریں گے، چین

28  ستمبر‬‮  2021

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نیٹو کے سربراہ سٹولٹن برگ سے ویڈیو لنگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک کیلئے کوئی نیا فوجی بلاک قائم کرنے کی ضرورت نہیں۔بڑے ممالک کو ایسی محاذ آرائی سے اجتناب کرنا چاہیے جو نئی سرد جنگ کو مزید  ہوا دینے کا سبب بنے۔ چینی وزیر خارجہ کا نیٹو اتحاد کے متعلق کہنا تھا کہ نیٹو اپنی جغرافیائی حدود تک محدود رہتے ہوئے علاقائی امن ، استحکام اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرے۔ نیٹو کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے لیکن یہ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہو گا۔

اس موقع پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اتحاد چین کو دشمن کے طور پر نہیں دیکھتا، ہم پیشگی شرائط کے بغیر باہمی احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ تعمیری تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا  اور بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved