امریکہ کا بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

7  دسمبر‬‮  2021

امریکہ نے بیجنگ ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس کی تقریبات میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے 6 دسمبر 2021ء پیر کے روز اعلان کیا کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے بیجنگ ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا  امریکہ کو کوئی بھی سرکاری عہدیدار  شرکت نہیں کرےگا۔

وائٹ ہاؤس  سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے امریکی حکام کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ اولمپک گیمز کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے گا، مقابلوں میں شامل امریکی  ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر بیجنگ ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس آئندہ برس فروری میں شروع ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved